پٹھان کوٹ / نئی دہلی،2جنوری(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کی لاہور سفر کے محض چند دن بعد ہی مسلح پاکستانی دہشت گردوں نے ہفتہ کی صبح یہاں ایک ایئر فورس سٹیشن پر حملہ کر دیا. جوابی کارروائی میں تقریبا 16 گھنٹے تک چلے شدید تصادم میں تین سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے اور حملہ آور تمام پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے.
وزیر دفاع منوہر پریکر نے آج ایک اعلی سطحی میٹنگ میں پٹھان کوٹ ایربیس پر ہوئے دہشت
گردانہ حنلے کے مدنظر صورت حال کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، بآرمی چیف دلبیر سنگھ سوہاگ، فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا اور بحریہ کے سربراہ آر کے دھون کے علاوہ تینوں افواج کے اعلی افسران موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں اس واقعہ کے مدنظر فوجی تنصیبات کی سیکورٹی کی صورت حال اور ایسے واقعات سے نمٹنے کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔